-
ذکر الہٰی کی فضیلت
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا “ جو شخص اللہ کا ذکر کرے اور جو ذکر نہ کرے ان کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے۔ (یعنی ذکر کرنے والا زندہ اور ذکر نہ کرنے والا مردوں کی طرح ہے) صحیح بخاری
-
حضرت ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا :’’ جس نے اللہ کے علاوہ کسی کی قسم اٹھائی ، اس نے شرک کیا ۔‘‘ ، رواہ الترمذی
-
حضرت ابن سرین ؒ نے فرمایا : بے شک یہ علم دین ہے ، پس تم دیکھو کہ تم اپنا دین کس سے حاصل کرتے ہو ۔ رواہ مسلم ۔
-
نبی ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایسے بالاخانے ہیں جن کا بیرونی حصہ اندر سے اور اندرونی حصہ باہر سے نظر آئے گا“ ( یہ سن کر ) ایک اعرابی نے کھڑے ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! کس کے لیے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جو اچھی طرح بات کرے، کھانا کھلائے، خوب روزہ رکھے اور اللہ کی رضا کے لیے رات میں نماز پڑھے جبکہ لوگ سوئے ہوں“
-
سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے جہنم جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی جس سے بھاگنے والے سو رہے ہیں اور جنت جیسی کوئی چیز نہیں دیکھی جسکے طلب کرنے والے سو رہے ہیں“۔
-
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے ، پس اس پر ظلم نہ کرے اور نہ ظلم ہونے دے ۔ جو شخص اپنے بھائی کی ضرورت پوری کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی ضرورت پوری کرے گا ۔ جو شخص کسی مسلمان کی ایک مصیبت کو دور کرے ، اللہ تعالیٰ اس کی قیامت کی مصیبتوں میں سے ایک بڑی مصیبت کو دور فرمائے گا ۔ اور جو شخص کسی مسلمان کے عیب کو چھپائے اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کے عیب چھپائے گا ۔ صحیح بخاری
-
سول اللہ ﷺ نے فرمایا ”جنت میں داخل ہونیوالے سب سے پہلے گروہ کے چہرے ایسے روشن ہونگے جیسے چودہویں کا چاند روشن ہوتا ہے۔ نہ اس میں تھوکیں گے نہ انکی ناک سے کوئی آلائش آئیگی اور نہ پیشاب، پاخانہ کرینگے۔ انکے برتن سونے کے ہونگے۔ کنگھے سونے چاندی کے ہونگے۔ انگیٹھیوں کا ایندھن عود کا ہو گا۔ پسینہ مشک جیسا خوشبودار ہو گا اور ہر شخص کی دو بیویاں ہونگی۔ جنکا حسن ایسا ہو گا کہ پنڈلیوں کا گودا گوشت کے اوپر سے دکھائی دے گا۔ نہ جنتیوں میں آپس میں کوئی اختلاف ہو گا اور نہ بغض و عناد، انکے دل ایک ہونگے اور وہ صبح و شام اللہ کی تسبیح و تہلیل میں مشغول رہا کرینگے۔“
-
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:”جنت میں پانی کا سمندر ہے، شہد کا سمندر ہے، دودھ کا سمندر ہے اور شراب کا سمندر ہے، پھر ان سے چھوٹی چھوٹی نہریں نکلیں گی ( اور جنتیوں کے محلات میں جائیں گی )“۔
-
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اہل جنت فضیلت میں باہمی فرق کی بنا پر اپنے اوپر بالاخانوں میں رہنے والوں کو اسطرح دیکھیں گے جسطرح تم آسمان کے مشرقی یا مغربی کنارے میں چمکتے ہوئے تنہا ستارے کو دیکھتے ہو ۔‘‘انھوں ( صحابہ ) نے عرض کی: اللہ کے رسول! کیا وہ انبیاء کے رہنے کی جگہیں ہوں گی جن تک دوسرا کوئی نہیں پہنچ سکتا؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیوں نہیں، اس ذات کی قسم جسکے ہاتھ میں میری جان ہے! یہ ایسے لوگ ہوں گے جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انھوں نے رسولوں کی تصدیق کی‘‘
-
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’میری امت میں سے ستر ہزار یا سات لاکھ افراد ( راوی کو عدد میں شک ہے ) اسطرح جنت میں داخل ہونگے کہ وہ یکجا ہونگے، ایکدوسرے کو پکڑے ہوئے، ان میں سے پہلا فرد اسوقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک آخری فرد ( بھی ساتھ ہی ) داخل نہ ہو گا، اکٹھے ہی ( جنت کے وسیع دروازے سے ) اندر جائیں گے۔ انکے چہرے چودھویں رات کے چاند جیسے ہوں گے۔‘‘
-
نبی ﷺ نے فرمایا: ”جس نے: «سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ» کہا، اسکے لیے جنت میں کھجور کا ایک درخت لگا دیا جائے گا“
-
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”جنت میں سو درجے ہیں اور ہر دو درجہ کے درمیان اتنا ہی فاصلہ ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان ہے، درجہ کے اعتبار سے فردوس اعلیٰ جنت ہے، اسی سے جنت کی چاروں نہریں بہتی ہیں اور اسی کے اوپر عرش ہے، لہٰذا جب تم اللہ سے جنت مانگو تو فردوس مانگو“
-
نبی کریم ﷺ نے فرمایا ” جنت کے آٹھ دروازے ہیں۔ ان میں ایک دروازے کا نام ریان ہے۔ جس سے داخل ہونے والے صرف روزے دار ہوں گے۔“
-
آپ ﷺ نے فرمایا :’’جس نے سورہ کہف کی ابتدائی دس آیتیں حفظ کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا
-
حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’طاقتور مومن اللہ کے نزدیک کمزور مومن کی نسبت بہتر اور زیادہ محبوب ہے، جبکہ خیر دونوں میں ( موجود ) ہے۔‘‘
Find Your Life Partner
Tehriki Rishta offers you the opportunity to simply accelerate the process by finding your life partner.
Notifications
Add Your Heading Text Here
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Ut elit tellus, luctus nec ullamcorper mattis, pulvinar dapibus leo.




Search your Life partner
Search
وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا
We Created You in Pairs
(Surah An Naba 8)
Our Team

Dr. H. M. Umar Nisar
Chief Organizer
Meet our New
Lovely Members
Tahira Abdul Khaliq
FemaleUnmarriedLahore28
Find Your Job
Newest Jobs
Jobs
Full-Time
Negotiable
2 months Ago